ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 909 نئے کیس آئے سامنے، اس دوران 34 افراد ہلاک

کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 909 نئے کیس آئے سامنے، اس دوران 34 افراد ہلاک

Sun, 12 Apr 2020 16:04:38    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍اپریل(ایس او نیوز؍یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 900 سے زیادہ نئے کیسز درج کیے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8356 ہو گئی اور اس دوران اس وبا سے 34 افراد کی موت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد 273 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 909 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک اس وبا کے 8356 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 716 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے جہاں اب تک 1761 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 127 افراد کی موت ہوچکی ہے. مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد ہلاک ہوئے اور187 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پردہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 166 نئے کیسز درج کیے گئے۔ کورونا وائرس سے 1069 لوگ وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد چھ سے بڑھ کر19 ہو گئی ہے۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں سب سے زیادہ 969 لوگ متاثر ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں دوافراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی متاثرین کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھا گیا اور وہ ہفتہ کے 435 لوگوں کے مقابلے تقریباً 100 متاثر افراد کے اضافہ کے ساتھ یہ تعداد 532 ہو گئی. ریاست میں مرنے والوں کی تعداد تین سے بڑھ کر 36 ہو گئی ہے۔

تلنگانہ میں اب تک 504 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور نو افراد کی موت ہوئی ہے، کیرالہ میں 364 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ راجستھان میں ایک دن میں 147 لوگ متاثر ہوئے اور یہ تعداد بڑھ کر 700 ہو گئی ہے اور اب تک تین افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں 452 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 381 اور کرناٹک میں 214 لوگ متاثر ہیں اور چھ چھ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 207 ہے اور چار افراد کی موت ہو چکی ہے۔ گجرات میں 432 لوگ متاثر ہیں اور 22 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 124 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 11، مغربی بنگال میں پانچ، ہریانہ میں تین اور بہار، اڑیسہ، ہماچل پردیش اورآسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔


Share: